کشمیر15اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک بس گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے اس بس میں باراتی سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم پانچ خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جب کہ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔